سرینگر ،20؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعید علی شاہ گیلانی نے حریت کانفرنس کے صدر کے عہدے کو چھوڑ دیا ہے۔کشمیری دہشت گردوں کو فنڈنگ کے معاملے میں پھنسے علیحدگی پسندرہنما سعید علی شاہ گیلانی نے تحریک حریت کانفرنس کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا۔وہ گزشتہ 18 سال سے اس عہدے پر تھے۔ان کی جگہ پر سینئر حریت رہنما محمد اشرف سیہرای کو تنظیم کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔
گیلانی نے سال 2001 میں حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی تھی اور اسی وقت سے وہ اس کے صدر تھے۔مانا جا رہا ہے کہ دہشت گردی فنڈنگ معاملے میں گھیرے میں آئے گیلانی نے قومی جانچ ایجنسی کی کارروائی کے بعد مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے۔اس سے پہلے گیلانی نے دعوی کیا تھا کہ انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کے ایک افسر کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش ملی تھی جسے انہوں نے مسترد کر دی تھی۔این آئی اے کے نشانے پر گیلانی اور ان کے خاندان کے 150 کروڑ روپے کی 14 پراپرٹی ہیں۔گیلانی کے بڑے بیٹے نعیم پیشے سے سرجن ہیں اور چھوٹے بیٹے نسیم جموں و کشمیر حکومت کے ملازم تھے۔نعیم اپنے والد کے بعد پاکستان کے حامی بنیاد پرست گروپوں کے علیحدگی پسند تنظیم تحریک حریت کے جانشین مانے جاتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی فنڈنگ معاملے میں یہاں بھائیوں سے پوچھ گچھ ہوئی۔این آئی اے نے گزشتہ سال 30 مئی کو مقدمہ درج کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ علیحدگی پسند رہنماؤں کی ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔